بھٹکل:20/نومبر (ایس او نیوز)اترکنڑا ضلع ڈی سی کی حکم عدولی کرتے ہوئے آبی کھیل منعقد کئے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے مرڈیشور کی پولس نے ایک اسپیڈ بوٹ ضبط کرلی ہے۔
ضبط شدہ اسپیڈ بوٹ کے مالک کی شناخت مرڈیشور کے کرشنا نارائن ہری کنتر بتائی گئی ہے۔ ضبط شدہ بوٹ کو پولس نے محکمہ بندرگاہ کا منتقل کیا ہے۔ گذشتہ کچھ دنوںسے ماہی گیروں اوردوکانداروں کے درمیان چپقلش جاری ہے، حالات کو بگڑتے دیکھ کر ضلعی انتظامیہ نے بیچ پر قائم باکڑا دوکانوں اور غیر قانونی بوٹوں کو نکال باہر کیا تھا، اور سیاحت کو فروغ دینے کے سلسلے میں آبی کھیل کے لئے ٹینڈر بھی بلایا تھا۔ خیال رہے کہ متعلقہ ٹینڈرکے خلاف ماہی گیروں نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔